Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہد آفریدی کو خانہ کعبہ کے سامنے معافی مانگنی پڑ گئی

شاہد آفریدی نے دل کی بھڑاس نکال دی۔
شائع 21 ستمبر 2023 06:00pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

سابق پاکستانی کپتان شاہد خان آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں عوام کی وجہ سے خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ہو کر معافی مانگنی پڑی تھی۔

ایک پروگرام کے دوران شاہد آفریدی سے سوال پوچھا گیا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں عوام آپ کو جانتی ہے تو کبھی مداحوں کے ساتھ تصاویر بنواتے ہوئے ان کے رویے سے تنگ تو نہیں ہوئے؟

جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ’جی نہیں، مداح ہیں تو ہم ہیں، کبھی تنگ نہیں ہوا لیکن ہاں جب کبھی فیملی کے ساتھ ہوتا ہوں تو میں لوگوں کو منع کرتا ہوں کہ تصاویر یا ویڈیوز نہ بنائیں کیونکہ اہلیہ مکمل پردہ کرتی ہیں، وہ میڈیا پر نہیں آنا چاہتیں اور پھر ہماری نجی زندگی بھی اس عمل سے متاثر ہوتی ہے‘۔

مزید پڑھیں

انڈونیشین ٹک ٹاکر کو ’حرام گوشت کھانے‘ سے پہلے دُعا پڑھنے پر قید کی سزا

’جنت کی سیڑھی‘ چڑھنے والا سیاح نیچے گر کرچل بسا

375 سال سے چُھپا ہوا براعظم دریافت کرلیا گیا

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ ’جب کبھی سعودی عرب جاؤں تو وہاں خانہ کعبہ کا طواف کرتے ہوئے بھی لوگ بغیر اجازت تصاویر بنوانے لگتے ہیں، ایسے ہی کچھ لوگوں کو میں نے ایک مرتبہ خانہ کعبہ کے سامنے تھوڑا سخت انداز میں منع کیا تھا، پھر اس کے بعد اللہ پاک سے معافی بھی طلب کی‘۔

Shahid Afridi

apology

Khana Ka'ba