Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں آشوب چشم کے پھیلاؤ پر محکمہ صحت کی گائیڈ لائنز جاری

ہاتھ دھوئے بغیر آنکھوں کو ہاتھ مت لگائیں، محکمہ صحت پنجاب
اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2023 06:07pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

لاہور سمیت پنجاب میں آشوب چشم کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے۔ محکمہ صحت پنجاب نے صوبے بھر کے لیے گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ ڈی جی ہیلتھ پنجاب نے تمام ضلعی اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا۔

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ آنکھوں کے انفیکشن سے شہری متاثر ہورہے ہیں۔

انفیکشن کے حوالے سے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کھانسی، چھینک اور ہاتھ لگانے سے وائرس منتقل ہوتا ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ ہینڈ سینیٹائزرز کا استعمال لازمی شروع کردیا جائے۔

حفاظتی تدابیر اپنانے کا مشورہ دیتے ہوئے محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ ہاتھ دھوئے بغیر آنکھوں کو ہاتھ مت لگائیں۔

یہ بھی پڑھیں :

کراچی: آشوب چشم کی وبا میں تیزی سے اضافہ

آشوبِ چشم سے بچنے کا طریقہ اور گھریلو علاج

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق آنکھوں کے انفیکشن والے مریض کی چیزیں استعمال نہ کی جائیں۔ مریض کا تکیہ، کپڑے، ادویات، عینک کو الگ رکھا جائے۔ مریض انفیکشن کے دوران چہرے کے استعمال کی چیزوں کو دوبارہ استعمال نہ کریں۔

health tips

healthy lifestyle

eye care

EYE INFECTION

eye brows

Pink Eye