Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

عدالت نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو دو کیسز میں بری کر دیا

جوڈیشل مجسٹریٹ بلال منیر وڑائچ نے محفوظ کیسز کا فیصلہ سنایا
شائع 21 ستمبر 2023 04:44pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

لاہور کی مقامی عدالت نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو کار سرکار میں مداخلت اور اشتعال انگیز تقاریر کے دو مقدمات سے بری کر دیا

جوڈیشل مجسٹریٹ نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی بریت کی درخواستیں منظور کرنے کا فیصلہ سنایا۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے اپنے وکیل فرہاد علی شاہ کے توسط سے بریت کی درخواستیں دائر کی تھیں۔

عدالت نے انکے وکیل کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

یاد رہے کہ مریم نواز کی احتساب عدالت آمد کے موقع پر پولیس سے مبینہ جھگڑے پر کار سرکار میں مداخلت اور سیشن عدالت میں مبینہ اشتعال انگیز تقاریر پر مقدمات درج ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :

’شہباز شریف لندن گئے نہیں طلب کئے گئے ہیں‘

آشیانہ اقبال ریفرنس کیس: شہباز شریف سمیت دیگر بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب

شہاز شریف اور مریم نواز ہنگامی طور پر لندن روانہ

دونوں مقدمات 2019 میں تھانہ اسلام پورہ میں درج کئے گئے تھے۔

PMLN

Maryam Nawaz

Muhammad Safdar Awan