Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت میں 26 انگلیوں کے ساتھ پیدا ہونے والی بچی کو دیوی قرار دے دیا گیا

بچی کے دونوں ہاتھوں میں 7،7 اور پیروں میں 6، 6 انگلیاں ہیں
شائع 21 ستمبر 2023 03:13pm
تصویر: ایکس
تصویر: ایکس

بھارتی ریاست راجستھان میں 26 انگلیوں کے ساتھ پیدا ہونے والی نومولود کو دیوی قرار دے دیا گیا۔

بچی کے دونوں ہاتھوں میں 7،7 اور پیروں میں 6، 6 انگلیاں ہیں۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق، اس دریافت سے اہل خانہ حیران رہ گئے اور بچی کو دیوی کا اوتار قراردے دیا۔ بچی کی ماں سرجو دیوی نے حمل کے آٹھ ماہ بعد اسے جنم دیا ہے تاہم ڈاکٹروں کے مطابق بچی صحت مند ہے۔

دبچی کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کرنے والے ماموں نے مقامی میڈیا کو بتایا، ’میری بہن نے ایک بچے کو جنم دیا ہے جس کی 26 انگلیاں ہیں، اور ہم اسے ڈھول گڑھ دیوی کا اوتار مان رہے ہیں‘۔

مزید پڑھیں:

سوشل میڈیا انفلونسرز کی وائرل ویڈیوز فلم میں تبدیل کی جائیں گی

نمرہ خان کا وہ ’پوشیدہ ٹیلنٹ‘ جو آپ اب تک نہیں جانتے

’اللہ معاف کردیتا ہے، لیکن لوگ معاف نہیں کرتے‘

انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر پریتھیکا شیٹی نے کہا کہ بچے میں ایک جینیاتی حالت ہے جسے پولی ڈیکٹیلی کہا جاتا ہے۔ ایسے میں بچے اضافی انگلیوں کے ساتھ پیدا ہوسکتے ہیں۔

میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر شوبا گپتا نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ خاندان میں موروثی وجوہات کی وجہ سے اس میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

ڈاکٹر شیٹی نے وضاحت کی کہ نوزائیدہ بچوں میں پولیڈیکٹلی کا پتہ قبل از پیدائش الٹرا ساؤنڈ کے ذریعے یا بچے کی پیدائش کے بعد لگایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ، ’ڈاکٹر اس بات کا تعین کرے گا کہ آیا آپ کے بچے کو پیدائش سے پہلے الٹرا ساؤنڈ کے ذریعے یا پیدائش کے بعد پولیڈیکٹلی ہے یا نہیں۔ وہ آپ کے بچے کے ہاتھوں اور پیروں کوجانچے گا اور مخصوص قسم کی پولیڈیکٹلی تشخیص کرے گا‘۔

india

Newborn Baby

babygirl

26 FIngers