Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’ڈرامہ بہت محنت سے بنتا ہے‘ بہروز سبزواری ساتھی اداکاراؤں پر پھٹ پڑے

نادیہ خان ، مرینہ اور روبینہ ایک ٹی وی شومیں ڈراموں پرتنقیدی تجزیہ کرتی ہیں
شائع 21 ستمبر 2023 03:46pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے سینئراداکار بہروز سبزواری نے اپنی ساتھی دوست اداکاراؤں سے پاکستانی ڈراموں سے متعلق نامناسب تنقید کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

بہروز سبزواری نے گزشتہ روز ایک مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ڈراموں پر تنقیدی تجزیہ کرنے والی مقبول اداکاراؤں نادیہ خان، روبینہ اشرف اورمرینہ خان پرسخت برہمی کا اظہار کیا ۔

انہوں نے ایک ٹی وی شو ”ڈرامہ کیا ہے“ میں کیے جانے والے تبصروں پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ڈرامہ بہت محنت سے بنتا ہے، اتنی آسانی سے ڈراموں کو برا یا اچھا کیسے کہہ دیا جاتا ہے‘۔

اداکار نے اپنی ساتھی دوست اداکاراؤں سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ ہوتے کون ہیں ڈراموں پر تنقید کرنے والے، آپ کو معلوم ہے کہ ڈرامہ کتنی محنت سے بنتا ہے، اس کے باوجود آپ ڈراموں پر اس قسم کے تبصرے کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

بھائی معاف کردو اور اپنی زندگی پر فوکس کرو

عمیرہ احمد کا ڈرامہ، نادیہ خان کو تنقید کرنا مہنگا پڑگیا

نمرہ خان کا وہ ’پوشیدہ ٹیلنٹ‘ جو آپ اب تک نہیں جانتے

بہروز سبزواری کے مطابق کسی پروگرام میں بیٹھ کر وہ سارے اداکار اپنے سخت اور نفرت انگیز تبصروں سے دیگر اداکاروں کے خلاف ناپسندیدہ منفی تاثرات پھیلا رہے ہیں۔

بہروز سبزواری نے یہ بھی کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ یہ اداکار کسی دوسرے اداکار کے کام کے معیار کو جانچنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

بہروز سبزواری پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری میں ایک انتہائی ہنر مند اور قابل احترام تجربہ کار اداکار ہیں۔ ان کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد ان کی اداکاری کی مہارت کو دل کی گہرائیوں سے سراہتی ہے۔

جوانی سے شوبز کی دنیا مین قدم رکھنے والے اداکار نے اب تک متعدد ڈراموں میں اداکاری کی ہے۔

واضح رہے کہ ”ڈرامہ کیا ہے“ ایک ٹی وی شو ہے جس میں نادیہ خان، مرینہ خان اور روبینہ اشرف ٹی وی ڈراموں پر اپنی رائے دیتی ہیں۔

ان اداکاراؤں کوکئی ٹی وی ڈراموں پر تنقید کرتے دیکھا گیا ہے، ان کے کچھ ویڈیو کلپس بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے رہتے ہیں۔

drama

lifestyle

Rubina Ashraf

Nadia khan

morning show

behroz sabzwari

Marina Khan