Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

نگراں حکومت کو ٹارگٹڈ سبسڈی کی طرف جانا پڑے گا، شرجیل میمن

سبسڈی غریب، مزدور،کسانوں کو ملنی چاہئے، سرمایہ داروں کو نہیں، پی پی رہنما
شائع 21 ستمبر 2023 01:45pm
سابق صوبائی وزیر اور رہنما پیپلز پارٹی شرجیل میمن۔ فوٹو — اسکرین گریب
سابق صوبائی وزیر اور رہنما پیپلز پارٹی شرجیل میمن۔ فوٹو — اسکرین گریب

سابق صوبائی وزیر اور رہنما پیپلز پارٹی شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت کو ٹارگٹڈ سبسڈی کی طرف جانا پڑے گا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا آزادی صحافت اور بحالی جمہوریت میں اہم کردار ہے، ملکی مسائل کا حل پیپلزپارٹی کے قیادت کے پاس ہے اور یہی عوام کو مہنگائی کے طوفان سے نکال سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے عوام کو ریلیف دیا ہے تو عوام نے ووٹ دیا ہے، ہم نے عوام کو مفت صحت کی سہولیات فراہم کیں۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ لوگ بجلی کے بلوں کے لئے نکلے ہیں، سستی بجلی کا پہلا خیال شہید بینظیر بھٹو کو آیا، تھر سے سستی بجلی پیدا کی جا رہی ہے، مسائل سے نمٹنے کے لئے ٹارگیٹڈ سبسڈی صرف غریبوں اور مزدوروں دینی پڑے گی۔

پی پی رہنما نے کہا کہ نگراں حکومت کو ٹارگٹڈ سبسڈی کی طرف جانا پڑے گا، یہ نہیں ہو سکتا کہ صرف پیٹرول کی مد میں سبسڈی دیں، سبسڈی غریب، مزدور،کسانوں کو ملنی چاہئے، سرمایہ داروں کو نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن شیڈول نہیں آیا تو ترقیاتی منصوبوں کو بھی نہیں روکا جا سکتا، مہنگائی کی وجوہات آئی ایم ایف معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔

karachi

Pakistan People's Party (PPP)

Sharjeel Inam Memon