Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

روس اور مصر سے گندم لے کر 2 بحری جہاز پورٹ قاسم پہنچ گئے

روس سے 55 ہزار میٹرک ٹن اور مصر سے 12ہزار 500میٹرک ٹن گندم آئی ہے
شائع 21 ستمبر 2023 01:31pm

روس سے 55 ہزار میٹرک ٹن اور مصر سے 12ہزار 500میٹرک ٹن درآمدی گندم لے کر دو بحری جہاز پورٹ قاسم پہنچ گئے ہیں۔

درآمدی گندم لے کر دو بحری جہاز پورٹ قاسم پہنچ گئے ہیں، ایک جہاز مصر سے اور دوسرا روس سے آیا ہے۔

مصر سے آنے والے سی برڈ نامی بحری جہاز پر 12ہزار 500 میٹرک ٹن گندم لدی ہوئی ہے، جس کی آف لوڈنگ آج شام تک ہوجائے گی۔

بیکس ہیلے نامی ایک اور بحری جہاز انکریج پر موجود ہے، دوسرا جہاز روس سے آیا ہے، جس پر 55 ہزار میٹرک ٹن گندم لدی ہوئی ہے۔

Wheat Prices

Wheat income