Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نمرہ خان کا وہ ’پوشیدہ ٹیلنٹ‘ جو آپ اب تک نہیں جانتے

اداکارہ کی شیئرکی گئی ویڈیو دیکھ کر مداح حیرت کا شکار
شائع 21 ستمبر 2023 02:48pm
تصویر: نمرہ خان/انسٹاگرام
تصویر: نمرہ خان/انسٹاگرام

پاکستانی اداکارہ و ماڈل نمرہ خان نے اپنی سریلی آواز سے مداحوں کے دل جیت لیے، ملٹی ٹیلنٹڈ اسٹار کی گانا گاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں انہیں بھارتی گلوکار درشن راول کے گانے ”بارشوں میں“ کا ایک مختصر حصہ اپنی سُریلی آواز میں گاتے ہوئے سُنا جاسکتا ہے۔

نمرہ خان نے اپنے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اس گانے سے محبت ہے‘۔

ویڈیو میں اداکارہ کو پرسکون ماحول میں ایک موم بتی کے پاس بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:

لوگ چھپ چھپ کر ویڈیوز بناتے ہیں، شاہد آفریدی تنگ آگئے

’اللہ معاف کردیتا ہے، لیکن لوگ معاف نہیں کرتے‘

’آپ کی باتوں سے میں اپنا راستہ نہیں بدل سکتا‘

نمرہ خان کی اس ویڈیو پر ان کے مداحوں نے ان کی گلوکاری کی صلاحیت کو سراہا ہے۔ ان کی سُریلی آواز نے بیشتر مداحو کو حیران بھی کیا۔

شوبز انڈسٹری کا حصہ بننے والی نمرہ خان مداحوں میں اپنی دلکش شخصیت اور اداکاری کی وجہ سے کافی مقبول ہیں۔

اداکارہ نے ”مہربان“، ”اڑان“، ”خوب سیرت“ اور ”میں جینا چاہتی ہوں“ میں اداکاری کی ہے۔

Instagram

Pakistani Actress

lifestyle

Nimra Khan

melodious voice