Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرم ایجنسی میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام، بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد

مواد میں250 ڈیٹونیٹرز،پرائما کارڈ، بارودی سرنگ اور 8 ریسیورشامل
شائع 21 ستمبر 2023 01:13pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

کرم میں پولیس نے آپریشن کے دوران 250 ڈیٹو نیٹرز، پرائما کارڈ، بارودی سرنگ اور 8 ریسیور برآمد کرلئے۔

کرم میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، اور بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔

حکام کے مطابق پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا تو ایک ڈیری فارم میں چھپایا گیا بارودی مواد برآمد ہوا۔

حکام نے بتایا کہ بارودی مواد میں 250 ڈیٹو نیٹرز، پرائما کارڈ، بارودی سرنگ اور 8 ریسیور شامل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختون خوا کی تحصیل باڑہ نالہ خوڑ میں چنگچی لوڈر سے بارودی مواد برآمد کرکے چنگچی ڈرائیور کو گرفتار کیا تھا۔

ڈی پی او کے مطابق رکشہ ڈرائیور نے چنگچی میں بارودی مواد نصب کرکے گھاس سے چھپا رکھا تھا، جسے ممکنہ طور پر خودکش حملے کے لیے استعمال کیا جانا تھا، تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے تخریب کاری کا یہ منصوبہ باکام بنا دیا گیا۔

KPK Police

explosives