Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

یہ غذائیں آپ کے چہرے پر جھریوں کا سبب بن سکتی ہیں

بڑھتی عمر میں رونماجسمانی تبدیلیاں خواتین کے بال اور جلد دونوں کو متاثر کرتی ہیں
شائع 21 ستمبر 2023 12:49pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

چہرے پر جھریاں بڑھتی عمر کا تقاضا ہیں، لیکن جھریوں والا چہرہ خاتون کی ظاہری خوبصورتی میں خلل ڈالتا ہے۔

بڑھتی عمر میں رونما ہونے والی جسمانی تبدیلیوں سے جہاں صحت متاثرہورہی ہوتی ہے وہیں انسان کی ظاہری شخصیت یعنی بال اور جلد میں بھی نمایاں تبدیلیاں دیکھنے میں آتی ہیں۔

اس مسئلے کے حل کے لیے خواتین مہنگی مصنوعات استعمال کرتی ہیں، تاکہ چہرے پرموجود جھریوں سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکے۔

لیکن مصنوعات ہی نہیں انسان کا طرزِ زندگی اورعادات بھی اس کی ظاہری شخصیت پر اثرانداز ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:

چہرے پر موجود جھریاں اس جادوئی نُسخے سے بھگائی جاسکتی ہیں

خواتین منہ دھوتے ہوئے کن باتوں کو نظرانداز کردیتی ہیں

دانوں و مہاسوں والی جلد کی حفاظت اتنی بھی مشکل نہیں

یہاں تین ایسی غذاؤں کی نشاندہی کی گئی ہے جو چہرے پر جھریوں کا سبب بنتی ہیں، ان چیزوں سے ہر صورت اجتناب کرنا چاہئے۔

ریفائنڈ شوگر

کینڈی، کوکیز اور میٹھے سوڈے سے بنے کھانے جھریوں کا سبب بن سکتے ہیں۔ جلد کے ماہرین کے مطابق چینی جھریوں کے آنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

چینی جلد کے کولیجن ریشوں کو نقصان پہنچاتی ہے، کولاجن آپ کی جلد میں ایک اہم پروٹین ہے جو آپ کی جلد کو لچکدار اور مضبوط رہنے میں مدد کرتا ہے۔

ڈیری مصنوعات

کچھ ڈیری مصنوعات میں بہت زیادہ سیچوریٹڈ فیٹس ہوتے ہیں۔ سیچوریٹڈ فیٹس جلد کو متاثر کرنے کا سبب بنتے ہیں۔

ماہر امراض جلد ڈاکٹر جیسیکا کرنٹ مارگریٹ کا کہنا ہے کہ ’تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ معیاری مغربی غذا زیادہ تر گوشت اور ڈیری پر مشتمل ہوتی ہے، ان میں کولیسٹرول کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور کوئی فائبر نہیں ہوتا، یہ آپ کی جلد کی ساخت کو بھی بری طرح متاثر کرتی ہے۔

پروسیسڈ میٹ(گوشت)

پروسیسڈ گوشت سوڈیم سے بھرپور ہوتا ہے، یہ ایک ایسا مادہ ہے جو آپ کی آنکھوں کے نیچے ہلکوں کا سبب بنتا ہے۔

اس گوشت میں پریزرویٹوز شامل ہوتے ہیں جس سے چہرے کی جلد میں کولیجن کی سطح برقرار نہیں رہتی۔ کولیجن کی سطح کا برقرار نہ رہنا آپ کی جلد پر جھریوں کا سبب بنے گا۔

Women

Beauty Tips

Skin Wrinkles

selfcare