Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ترقی پذیر ممالک کو قرضوں کے مسائل سے نجات اور مالی معاونت حاصل ہونی چاہئے، نگراں وزیراعظم

توانائی کی کمی و دیگر مسائل ترقی پذیر ممالک کی ترقی کی رفتار روک رہے ہیں، انوارلحق کاکڑ
شائع 21 ستمبر 2023 11:54am
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ۔ فوٹو — اسکرین گریب
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ۔ فوٹو — اسکرین گریب

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کو قرضوں کے مسائل سے نجات اور مالی معاونت حاصل ہونی چاہئے۔

نیو یارک میں فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے لئے ترقی پذیر ملکوں کو مالی معاونت حاصل ہونی چاہئے، سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے عالمی تعاون ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو قرضوں کے مسائل سے نجات اور مالی معاونت حاصل ہونی چاہئے، توانائی کی کمی و دیگر مسائل ترقی پذیر ممالک کی ترقی کی رفتار روک رہے ہیں۔

نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معاشی رقوم کی ترسیل بہتر ہو تو ایس ڈی جی میں بہتری آسکتی ہے، ایس ڈی جی پر مستند پروگرامز کو ترقی پذیر ممالک کے لئے آگے لانا ہوگا۔

New York

Caretaker Prime Minister Anwar ul Haq Kakar