Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیئرمین پی ٹی آئی کو لیگل ٹیم اور ڈاکٹر سے ملاقات کی اجازت مل گئی

چیئرمین پی ٹی آئی نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت سے ملاقات کی درخواست کی تھی
شائع 21 ستمبر 2023 11:43am
سابق وزیراعظم عمران خان۔ فوٹو — فائل
سابق وزیراعظم عمران خان۔ فوٹو — فائل

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو لیگل ٹیم اور ڈاکٹر سے ملاقات کرنے کی اجازت دے دی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں اپنی لیگل ٹیم اور ڈاکٹر سے ملاقات کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے وکیل نعیم پنجوتھہ کے ذریعے وکیل لطیف کھوسہ، سمیر کھوسہ، سلمان اکرم سے ملاقات کی درخواست دی تھی، جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظورکرلی۔

عدالت نے پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم اور ڈاکٹر کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دے دی۔

imran khan

pti chairman

Cypher case