Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’اللہ معاف کردیتا ہے، لیکن لوگ معاف نہیں کرتے‘

عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق ڈار کے انٹرویوسے ویڈیو کلپ وائرل
اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2023 03:24pm
تصویر: کرن اشفاق حسین ڈار/انسٹاگرام
تصویر: کرن اشفاق حسین ڈار/انسٹاگرام

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور اداکارعمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق حسین ڈار اپنے ماضی کی تلخ یادوں کا تذکرہ کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پرایک ویڈیو کلپ وائرل ہے جس میں کرن اشفاق حسین کو ایک دل گداز موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل کلپ ان کے آنے والے انٹرویو کا پرومو ہے جو ان کی قریبی یوٹیوبردوست نے ریکارڈ کیا ہے۔

وائرل کلپ میں کرن اشفاق کا کہنا ہے کہ ’اللہ معاف کردیتا ہے، لوگ معاف نہیں کرتے‘۔

کرن کا یہ جملہ ان پر گزرنے والے مشکل حالات کی عکاسی کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

لوگ چھپ چھپ کر ویڈیوز بناتے ہیں، شاہد آفریدی تنگ آگئے

’آیا تھا گھر میں نور ابھی کل کی بات ہے، رخصت بھی ہو رہا ہے وہ آنکھوں کے سامنے‘

’آپ کی باتوں سے میں اپنا راستہ نہیں بدل سکتا‘

کرن اشفاق نے یہ بات مشہورِزمانہ رائٹر عمیرہ احمد کی کتاب ’دربارِدل‘ سے اخذ کی ہے۔

انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’اللہ پر بھروسہ رکھیں، اپنی غلطیوں کی لوگوں سے معافی مانگنا چھوڑ دیں، ہمیں لوگوں کی معافی کی ضرورت نہیں ہے‘۔

عمران اشرف کی سابق اہلیہ نے مشکل حالات کا سامنا کرنے والے لوگوں کو حوصلہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ ’اگر آپ سے ایک غلطی ہوگئی ہے تو اللہ آپ کو معاف بھی کردےگا ،وہ بہت مواقع دے گا، توبس پھر اللہ پر ہی بھروسہ رکھیں‘۔

واضح رہے کہ کرن اشفاق حسین ڈار کو طلاق کے بعد سےاپنا طرززندگی قدرے تبدیل کرتے ہوئے مغربی لباس زیب تن کرنے پرتنقید کا سامنا رہتا ہے۔

کرن نے عمران اشرف اعوان سے علیحدگی کے بعد ماڈلنگ کی دنیا میں باقاعدہ قدم رکھا اور اب تک کئی فیشن برانڈز کی شوٹس کا حصہ بن چکی ہیں۔

کرن ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر بھی ہیں اور سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو دیکھائی دیتی ہیں۔

چند ماہ پہلے کرن اشفاق نے اپنے مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام پر ایک سوالات وجوابات کا سیشن کیا تھا، جس میں انہوں نے نوجوان لڑکیوں کو کسی اور کیلئے تبدیل نہ ہونے کا مشورہ بھی دیا تھا۔

عمران اشرف اور کرن اشفاق کی شادی 2018 میں ہوئی تھی۔ 2022 میں دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلی تھیں، جس کا باضابطہ اعلان کرن اشفاق نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا تھا۔

Instagram

Interview

Divorce

lifestyle

Kiran Ashfaque