Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آشیانہ اقبال ریفرنس کیس: شہباز شریف سمیت دیگر بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب

احد خان چیمہ کی ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست منظور
شائع 21 ستمبر 2023 11:28am
سابق وزیراعظم شہباز شریف۔ فوتو — فائل
سابق وزیراعظم شہباز شریف۔ فوتو — فائل

آشیانہ اقبال ریفرنس کیس میں سابق وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں پر حتمی دلائل طلب کرلیے گئے۔

احستاب عدالت لاہور کے ڈیوٹی جج نسیم احمد ورک نے سابق وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف آشیانہ اقبال ریفرنس پر سماعت کی۔

دیگر ملزمان حاضری کیلئے احتساب عدالت میں پیش ہوئے جب کہ سابق ڈی جی لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) احد خان چیمہ کی ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی گئی۔

احتساب عدالت نے شہباز شریف سمیت دیگر بریت کی درخواستوں پر وکلا سے حتمی دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

accountability court

Shehbaz Sharif

lahore

aashiyana iqbal reference case

ahad khan cheema