Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نگراں وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرآن پاک کی کون سی آیت پڑھی

وزیر اعظم انوار کاکڑ موسمیاتی سربراہی اجلاس سے خطاب کررہے تھے
شائع 21 ستمبر 2023 11:16am

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں قرآن پاک کی سورہ یونس کی آیت پڑھ کر اپنی ذمہ داریوں کا بتایا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (UNGA) میں ہونے والے موسمیاتی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے قرآن مجید کی سورہ یونس آیت نمبر 14 کی آیات کا حوالہ دیا۔

نگراں وزیراعظم نے آیت کا ترجمہ کیا ”پھر ہم نے تم کو ان کے بعد زمین میں نائب بنایا تاکہ ہم دیکھیں کہ تم کیسے عمل کرتے ہو۔“

وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کو بتایا کہ اسلام ہم پر یہ ذمہ داری عائد کرتا ہے کہ ہم ماحول کی حفاظت کریں اور حکم الٰہی کے مطابق اس کا تحفظ کریں۔

UNGA

Caretaker Prime Minister Anwar ul Haq Kakar