Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

سدھو موسے والا قتل کیس: ملزم گولڈی برار کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے

تفتیشی ایجنسی نے گزشتہ روز 54 افراد کی 2 فہرستیں جاری کی تھیں
شائع 21 ستمبر 2023 11:12am
گلوکار سدھو موسے والا - تصویر/ فائل
گلوکار سدھو موسے والا - تصویر/ فائل

بھارتی پنجاب کی پولیس نے گلوکار سدھو موسے والا قتل کیس کے ملزم گولڈی برار کے قریبی ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے جمعرات 21 ستمبر کو ریاست کے کئی اضلاع میں چھاپے مارے۔

عہدیداروں نے بتایا کہ صبح 7 بجے شروع کیے جانے والے یہ چھاپے دوپہر 2 بجے تک جاری رہیں گے۔

حکام کے مطابق انہیں اعلیٰ حکام کی جانب سے مشتبہ افراد کو حراست میں لینے کی ہدایات موصول ہوئی ہیں۔

آپریشن کی رپورٹ آج شام 5 بجے تک ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) کو پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گینگسٹر گولڈی برار نے بھارت میں حکام کو گمراہ کرنے کے بعد کینیڈا اور امریکہ میں پناہ لی جبکہ اس کے ساتھی بھارت میں ہی موجود ہیں۔

نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے گولڈی برارکے خلاف غیر قانونی سرگرمی (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت معاملہ درج کیا تھا۔ ملزم کے خلاف پنجاب میں کئی دیگر مقدمات بھی زیرالتوا ہیں۔

تفتیشی ایجنسی نے بدھ کے روز تصاویر کے ساتھ 54 لوگوں کی دو فہرستیں جاری کیں جو گزشتہ سال درج کیے جانے والے دو مقدمات کی جانچ میں مطلوب ہیں۔

ان میں گولڈی برار، لارنس بشنوئی، انمول بشنوئی اور ارشدیپ سنگھ گل سمیت کئی مطلوب گینگسٹر شامل ہیں۔

فہرستوں میں سے ایک میں 11 اور دوسرے میں 43 افراد کے نام شامل ہیں، جسے این آئی اے نے ایکس پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔

ٰIndia

sidhu moose wala