سوئٹزرلینڈ میں برقعے پر پابندی عائد، خلاف ورزی پر بھاری جرمانے کا حکم
سوئٹزرلینڈ کی پارلیمنٹ نے ملک میں برقع پہننے پر پابندی کو حتمی قانونی منظوری دے دی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سوئٹزرلینڈ کی ایوان زیریں میں قانون کی منظوری کے لئے 151 ووٹ ڈالے جب کہ اس کے خلاف صرف 29 ووٹ کاسٹ کیے گئے۔
برقع اور نقاب پر پابندی کا قانون سوئٹرلینڈ کا ایوان بالا پہلے ہی منظور کر چکا ہے، اسے دائیں بازو کی عوامیت پسند سوئس پیپلز پارٹی نے آگے بڑھایا۔
یہ اقدام دو سال قبل ملک بھر میں ہونے والے ریفرنڈم کے بعد اٹھایا گیا تھا جس میں سوئس ووٹرز نے نقاب اور برقع پہننے پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دی تھی۔
ایوان زیریں میں ووٹنگ کے بعد پارلیمنٹ نے اس پابندی کو وفاقی قانون میں تبدیل کر دیا اور خلاف ورزی کرنے والوں پر ایک ہزار فرانک (تقریباً 1100 ڈالر) تک کا جرمانہ عائد ہوگا۔
سوئٹزرلینڈ کے کچھ حصوں بشمول جنوبی ٹکینو اور شمالی سینٹ گیلن میں پہلے ہی اسی طرح کے قوانین موجود ہیں جب کہ سوئٹزرلینڈ کے علاوہ بیلجیئم اور فرانس جیسے ممالک بھی اسی طرح کے اقدامات اٹھا چکے ہیں۔
Comments are closed on this story.