Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: جامعہ اردو 2 طلبا تنظیموں میں کشیدگی کے باعث بند کردی گئی

تصادم کا خدشہ، پولیس کی نفری تعینات
اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2023 03:27pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

کراچی کی جامعہ اردو انجمن طلبہ اسلام اور آئی ایس او کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔

ترجمان جامعہ اردو کا کہنا ہے کہ طلبا تنظیموں کے درمیان تصادم کاخطرہ تھا جس کے باعث یہ اقدام کیا ہے۔

جامعہ میں ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

دوسری جانب پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف جمعیت کے تحت کالجز اور جامعات کے طلبہ نے احتجاج کیا۔

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف احتجاجی ریلی ڈی جے کالج سے شاہین کمپلیکس تک نکالی۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔

karachi

sindh

Petrol

ISO

ATI