Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شامی صدر 20 سال بعد سرکاری دورے پرچین پہنچ گئے

بشارالاسد ایشین گیمزکی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے
شائع 21 ستمبر 2023 10:59am
شامی صدر بشارالاسد - تصویر/ روئٹرز
شامی صدر بشارالاسد - تصویر/ روئٹرز

شام کے صدر بشارالاسد سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے، یہ ان کا 20 سال میں چین کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔

بشارالاسد ہانگ زو میں صدر شی جن پنگ کے ساتھ ایشین گیمزکی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

شامی صدر کے دفتر نے کہا کہ وہ چین کے کئی شہروں میں ملاقاتوں کے سلسلے میں ایک سینئر وفد کی قیادت کریں گے، جس میں چینی صدر کے ساتھ سربراہی ملاقات بھی شامل ہے۔

واضح رے کہ بشارالاسد آخری بار 2004 میں اس وقت کے صدر ہوجن تاؤ سے ملاقات کے لیے چین گئے تھے۔

یاد رہے کہ 1956 میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد یہ کسی شامی سربراہ کا چین کا پہلا دورہ تھا۔

china

Syria