Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

رازق سنجرانی22 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوں، اسلام آباد ہائیکورٹ
شائع 21 ستمبر 2023 10:51am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نےچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ رازق سنجرانی21 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں عدالت کے سامنے پیش ہوں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستارنے توہین عدالت کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

عدالت نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی رازق سنجرانی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا ہے، اور کہا ہے کہ وہ 21 ستمبر تک توہین عدالت شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرائیں۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ رازق سنجرانی 22 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں عدالت کے سامنے پیش ہوں۔

sadiq sinjrani