Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

روپیہ مزید تگڑا، ڈالر کا بھاؤ 293 سے نیچے گر گیا

انٹربینک میں ڈالرمزید ایک روپے 10 پیسے سستا ہوگیا
اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2023 05:57pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں آج بھی اضافہ ہوگیا۔

ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹر بینک میں جمعرات کے روز ایک روپے 10 پیسے کمی کے بعد ڈالر 292 روپے 78 پیسے پر بند ہوا۔

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ایک روپے سستا ہونے کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت خرید 293 روپے جب کہ قیمت فروخت 296 روپے ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 293 روپے 88 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بھی کاروبار میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 312 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک بار پھر 46 ہزار کی حد بحال ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:

گاڑیوں کی فروخت میں 50 فیصد سے زائد کی کمی

گولڈ مارکیٹ کا مسئلہ حل نہ ہوا، سونے کے ریٹ پر سٹے بازوں کا راج

100 انڈیکس 312 پوائنٹس اضافے سے 46 ہزار 202 پوائنٹس پر پہنچ گیا جو گزشتہ روز 45 ہزار 889 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

interbank

dollar vs rupee

USD VS PKR

dollar prices