Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

سونف سبھی کھاتے ہیں مگر ’فوائد‘ ہرکوئی نہیں جانتا

سونف ضروری وٹامنز، غذائی اجزاء اور معدنیات سے بھرپور ہے
اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2023 03:18pm
تصویر: ہیلتھ شاٹس/ویب سائٹ
تصویر: ہیلتھ شاٹس/ویب سائٹ

منفرد خوشبو کی بنا پر کھانوں میں استعمال کی جانے والی ”سونف“ اپنی منفرد طبی خصوصیات کی وجہ سے آج بھی اہم سمجھی جاتی ہے۔

بیشتر افراد سونف کو اس کے ذائقے کی وجہ سے کھانا بھی پسند کرتے ہیں، متعدد گھرانوں میں کھانے کے بعد سونف کے چند دانے چبانے کا رواج اب بھی عام ہے۔

سونف میں ضروری وٹامنز، غذائی اجزاء اور معدنیات جیسے وٹامن سی، وٹامن اے، فائبر، پوٹاشیم، مینگنیز، زنک، آئرن اور کیلشیم وافر مقدار میں موجود ہیں۔

سونف طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ، اینٹی سوزش اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کی بنا پر صحت کے کئی مسائل کو حل کرنے کیلئے بھی استعمال کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:

چائے کے شوقین افراد کیلئے ایک نئی خوشخبری

شوگر کی یہ علامات ہر گز نظر انداز نہیں کریں

صحتمند بالوں سے کم وزن تک ، کچا ناریل سب کیلئے فائدہ مند

سونف کو استعمال کرنے والے افراد ان اہم فوائد سے با آسانی استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔

نظامِ ہاضمہ بہتر کرتی ہے

سونف ہاضمے کے عمل کو آسان بنانے کیلئے ڈائیجسٹو جوسز(digestive juices) اور انزائمز کے اخراج کو متحرک کرتی ہے۔ سونف میں موجود اینٹی اسپاسموڈیک(anti-spasmodic) اثرات پیٹ پھولنے، سینے میں جلن اور سوزش کے علاج میں مدد کرتے ہیں۔

سونف کے بیجوں میں غذائی فائبر کی زیادہ مقدار آنتوں کی حرکات کو منظم کرنے میں مدد کرتی ہے۔

وزن میں کمی

صحت مند غذا کے علاوہ وزن کم کرنے کے لیے بھی سونف کو استعمال کیا جاتا ہے۔ سونف جسم کے میٹابولزم کو تیز کرتی ہے۔

فائبرسے بھرپور سونف بھوک کے احساس کو کم کرتی ہے، جس سے ضرورت سے زیادہ کھانے سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

بلڈ پریشرکو کنٹرول کرتی ہے

سونف پوٹاشیم کا ایک بہترین ذریعہ ہے، یہ قدرتی طور پر ایسڈ اور بیس کے بیلنس کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتی ہے۔

دل کی دھڑکن کو منظم کرنا، خون کی شریانوں کو پھیلانا اور بلڈ پریشر کو مستحکم کرنا سونف کے فوائد میں سے شامل ہے۔

چمکدارجلد

اینٹی مائکروبیل خصوصیات کی وجہ سے سونف قدیم زمانے سے جلد کے مختلف مسائل کے علاج کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔

اس کی اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات صحت مند جلد پر حملہ کرنے والے فری ریڈیکلز کا مقابلہ کرنے میں مدد کرتی ہیں۔

یہ چہرے کی جلد کو چمک دیتی ہے، سونف میں اینٹی ایجنگ خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں جو جھریوں کو کم کرتی ہیں۔

بینائی کی بہتری

سونف وٹامن اے کا ایک بھرپور ذریعہ ہونے کی وجہ سے صحت مند بینائی کو فروغ دیتی ہے۔ سونف میں پایا جانے والا اینتھول مرکب لینس کے پروٹین مواد کو بہتر بنانے کے لیے جانا جاتا ہے، جس سے موتیا کے خطرات کم ہوتے ہیں۔

صحت

Benefits

Fennel seeds

mouth freshner