Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

عارف والا: ماموں نے ایک سالہ بھانجے کا گلا کاٹ دیا

سٹی پولیس نے ملزم وقاص کو گرفتار کرلیا
شائع 21 ستمبر 2023 09:48am
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

محلہ عید گاہ میں ماموں نے ایک سالہ سگے بھانجے کا گلا کاٹ کر قتل کردیا، ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

عارف والا کے علاقے محلہ عید گاہ میں سفاک ماموں نے اپنے ایک سالہ بھانجے کا گلا کاٹ دیا، ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

مقتول بچے کی دادی نے سٹی تھانہ میں ملزم وقاص کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرادیا اور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے۔

مقتول کی دادی کے بیان کے مطابق ملزم کی بہن ارم اپنے ایک سال کے بچے مومن کے ہمراہ میکے آئی ہوئی تھی، ملزم وقاص نشے کا عادی ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ اہل خانہ کے سونے کے ملزم نے واش روم میں لے جا کر بچے کے گلے پرچھری پھیری، ملزم نے اپنے والد پر بھی حملہ کیا لیکن وہ بچ نکل، تاہم وہ بچے کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔

Punjab police