Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جاپانی خاتون نے سنگا پورمیں لاکھوں کا کھانا کھانے کے بعد پولیس بُلا لی

'یہ نہیں بتایا گیا کہ ریسٹورنٹ اس ڈِش کی قیمت فی 100 گرام کے حساب سے وصول کرتا ہے'۔
اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2023 03:30pm
تصویر: سنگاپور ٹورازم بورڈ
تصویر: سنگاپور ٹورازم بورڈ

ایک سیرتو دوجا سوا سیر، یہ کہاوت پوری آئی ایک خاتون جاپانی سیاح پر جنہوں نے سنگا پور میں 2 لاکھ روپے کی ایک ڈش کھانے کے بعد پولیس کو بُلالیا۔

حال ہی میں دوستوں کے ہمراہ سنگاپورکی سیر کو جانے والی جاپانی خاتون نے وہاں کے ایک ریسٹورنٹ میں کیکڑا کھایا جس کا بل دیکھ کر قیمت پہلے نہ بتائے جانے کی شکایت کرتے ہوئے خاتون نے پولیس کو بُلا لیا۔

نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق خاتون سیاح کو کیکڑے کی ایک ڈش کا 680 ڈالر (2 لاکھ پاکستانی روپے) کا بل تھمایا گیا تھا۔

سنگاپورکی ویب سائٹ ایشیا ون کے مطابق جاپانی خاتون سیاح کا موقف ہے کہ ریسٹورنٹ کے عملے کی جانب سے اس ڈش کی قیمت کے بارے میں صحیح طور پر آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:

’آیا تھا گھر میں نور ابھی کل کی بات ہے، رخصت بھی ہو رہا ہے وہ آنکھوں کے سامنے‘

خواتین انٹرنیٹ پر اپنی وائرل تصاویر کو کیسے ڈیلیٹ کروا سکتی ہیں، طریقہ سامنے آگیا

آئی فون 15 کے بعد ایپل کی ’آئی او ایس 17‘ اپ ڈیٹ بھی آگئی

خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ’انہوں نے ایک ویٹر کی جانب سے تجویز کرنے پر ریسٹورنٹ کی ”سگنیچر الاسکن کنگ چِلی ڈش“ منگوائی تھی۔

خاتون کا مزید کہنا تھا کہ ’ویٹر نے کیکڑے کو ایک ڈش کے طور پر بتایا جس کی قیمت 20 ڈالر تھی، تاہم انہیں یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ ریسٹورنٹ اس ڈِش کی قیمت فی 100 گرام کے حساب سے وصول کرتا ہے‘۔

جاپانی خاتون سیاح نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ڈش تیار کرنے سے پہلے انہیں کیکڑے کا کل وزن بھی نہیں بتایا گیا تھا۔

ریسٹورنٹ نے جاپانی خاتون سیاح سمیت چار افراد کے اس گروپ کو تقریباً 3500 گرام ڈش کا 680 ڈالر کا بِل دیا۔

سیاحوں کے اس چار رکنی گروپ میں سے ایک 50 سالہ ٹورسٹ کا کہنا تھا کہ اس ڈش کا بل دیکھ کر ہم سب حیران رہ گئے، کیونکہ ہم میں سے کسی کو یہ معلوم نہیں تھا کہ پورا کیکڑا صرف ہمارے لیے ہی تیار کیا جائے گا۔

ریسٹورنٹ کے عملے نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ ’اس گروپ سے زیادہ پیسے نہیں وصول کیے گئے‘، عملے نے اسی دوران یہی ڈش آرڈر کرنے والے ایک اور گاہک کے بل کی رسید دکھائی۔

کچھ بحث ومباحثے کے بعد ریسٹورنٹ کی انتظامیہ نے خاتون پر نظرِکرم کرتے ہوئے ان کا بل 78 ڈالر کم کردیا۔

پیراڈائز گروپ کے ایک نمائندے نے بعد میں ریمارکس دیے کہ ’ہم اس معاملے پر اپنے عملے کے ساتھ کھڑے ہیں جس کے مطابق آرڈر دینے سے قبل گاہکوں کو ’الاسکا کنگ کریب‘ کی قیمت اور وزن کے بارے میں واضح طور پر آگاہ کیا گیا تھا۔

Japan

police

SINGAPORE

Bill

tourists

Dish