Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ثمر بلور کی انتہائی قیمتی انگوٹھی چوری کرلی گئی، مقدمہ درج

میرے گھر میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ نہیں، ثمر ہارون بلور
شائع 21 ستمبر 2023 09:17am
سابق وفاقی وزیر مرحوم بشیر بلور کی بہو ثمر ہارون بلور۔ فوٹو — فائل
سابق وفاقی وزیر مرحوم بشیر بلور کی بہو ثمر ہارون بلور۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر مرحوم بشیر بلور کی بہو ثمر ہارون کی قیمتی انگوٹھی چوری ہوگئی۔

ثمر ہارون بلور نے معاملے کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں درج کرا دیا جس میں ملازمین کو شامل تفتیش کرکے انگھوٹی برآمد کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق چار کیرات ہیرے کی انگوٹھی مرحوم شوہر ہارون بشیر بلور نے تحفے میں دی تھی، جسے ایک فنگشن پر پہن کر گئی اور گھر آ کر اتار کر رکھی بعد ازاں موجود نا پائی۔

ثمر ہارون بلور کی بہو نے ایف آئی آر میں کہا کہ انگھوٹی میں چار کیرٹ کا ہیرا لگا ہوا تھا جس کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق میرے گھر میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ نہیں، البتہ پانچ ملازمین کام کرتے ہیں جنہیں شامل تفتیش کرکے انکھوٹی برآمد کرائی جائے۔

samar bilour

ring