Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

کینیڈا نے بھارت کی اپنے شہریوں کیلئے ’احتیاط‘ کی ہدایت مسترد کردی

کینیڈا ایک محفوظ ملک ہے، کینیڈین حکام
اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2023 01:25pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

کینیڈا نے بھارت کی جانب سے وہاں مقیم اپنے شہریوں کیلئے احتیاط کرنے کی ہدایت کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’کینیڈا ایک محفوظ ملک ہے۔

وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل کا ذمہ دار بھارتی حکومت کو ٹھہرانے کے بعد بھارت نے بدھ کے روز اپنے شہریوں خصوصاً طلباء، جو کینیڈا جانے کے خواہشمند ہیں یا وہاں مقیم ہیں انہیں احتیاط کرنے کی ہدایت کی جسے کینیڈا نے مسترد کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے پبلک سیفٹی منسٹر ڈومینک لی بلینک نے ٹریول الرٹ کے اعلان کے فوراً کہا کہ ”کینیڈا ایک محفوظ ملک ہے۔“

دوسری جانب کینیڈا نے بھی رواں ہفتے اپنی سفری ایڈوائزری کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے مسافروں کو خبردارکیا ہے کہ وہ دہشت گردانہ حملوں کے خطرے کی وجہ سے بھارت میں رکنے پر انتہائی احتیاط برتیں۔

بھارتی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز اپنی ایڈوائزری میں کینیڈین وزیر اعظم کے ریمارکس کا براہ راست حوالہ نہ دیتے ہوئے بیان میں کہا کہ بھارت قابل مذمت، نفرت انگیز جرائم اور مجرمانہ تشدد کی وجہ سے کینیڈا میں اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے فکر مند ہے۔

یاد رہے کہ پیرکے روز کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا کہ بھارتی حکومت سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے جون میں ہونے والے قتل میں ملوث ہے، جس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

india

canada

Justin Trudeau