Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں مدرسے کے باہر سعودیہ سے آئے شخص کو قتل کردیا گیا

مسلح ملزمان کی جانب سے آٹھ سے دس فائر کیے گئے، عینی شاہد
شائع 20 ستمبر 2023 11:45pm
اسکرین گریب: آج نیوز
اسکرین گریب: آج نیوز

کراچی کے علاقے مبینہ ٹاؤن میں مدرسے کے باہر نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پچپن سالہ شیر خان جاں بحق جبکہ ایک سیکیورٹی گارڈ زخمی ہو گیا۔

ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے آٹھ خول ملے ہیں، مقتول شیر خان نماز پڑھ کر مسجد کے باہر بیٹھا تھا کہ مسلح ملزمان آئے، فائرنگ کی اور فرار ہوگئے، واقعے کے بعد بھگدڑ مچنے سے ایک چوکیدار بھی معمولی زخمی ہوا۔

مقتول شیر خان گزشتہ ماہ ہی سعودیہ عرب سے کراچی آیا تھا۔

عینی شاہ کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار دو ملزمان نے فائرنگ کی، مسلح ملزمان کی جانب سے آٹھ سے دس فائر کیے گئے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جارہی ہیں، جبکہ زخمی کو پٹیل اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

firing

Target Killing

Karachi Firing

Mobeena Town