Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ امریکی اسٹنٹ ایوارڈ کیلئے نامزد

بلاک بسٹر فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ اکتوبر 2022ء میں ریلیز ہوئی تھی
شائع 20 ستمبر 2023 11:36pm

گزشتہ برس ریلیز ہونے والی پاکستان کی مقبول ایکشن فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو ’ٹورس ورلڈ اسٹنٹ ایوارڈ‘ نامی عالمی اعزاز کے لیے نامزد کردیا گیا ہے۔

ٹورس ورلڈ اسٹنٹ ایوارڈز کے اعلامیے کے مطابق بلال لاشاری کی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کا منظر ’بیسٹ فائٹ سین‘ کی کیٹیگری کیلئے شارٹ لسٹ ہوا ہے۔

فلم کا اختتامی لڑائی والا منظر مولا جٹ اور نوری نت کے درمیان ہوا تھا جسے فواد خان اور حمزہ عباسی نے کامیابی کے ساتھ ادا کیا۔

فلم کے اس منظر کو اسٹنٹ ماسٹر ایان وان ٹیمپرلے نے اپنی نگرانی میں کروایا تھا جبکہ پاکستانی فلم کے مقابلے میں دیگر فلموں ’ایوری تھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس‘ اور ’دی گرے مین‘ بھی منتخب ہوئی ہیں۔

ہالی ووڈ کی متعدد بلاک بسٹر فلمیں ونس اپان اے ٹائم ان ہالی ووڈ، کنگز مین، فاسٹ اینڈ فیوریئس 6، انسیپشن اور ایوینجرز یہ اسٹنٹ ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں۔

فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ اکتوبر 2022ء میں ریلیز ہوئی تھی اور اس نے اپنی آمد کے ساتھ ہی پوری دنیا میں نئے ریکارڈ قائم کیے جبکہ یہ پاکستان کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا اعزاز بھی اپنے پاس رکھتی ہے۔

The legend of Maula jutt

taurus world stunt awards