Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انیل کپور کا نام، تصویر، آواز اور دستخط استعمال کرنے پر پابندی عائد

اس سے قبل امیتابھ بچن کا بھی نام، تصویر اور آواز استعمال کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی
شائع 20 ستمبر 2023 11:31pm

بالی ووڈ کے سپر اسٹار انیل کپور کا نام، تصویر، آواز اور دستخط بغیر اجازت کے استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انیل کپور کی جانب سے دہلی ہائیکورٹ میں پرسنلیٹی رائٹس ( شخصیت کے حقوق)کی خلاف ورزی کے حوالے سے دائر درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا ۔

دہلی ہائی کورٹ کے عبوری حکم نامے میں سوشل میڈیا چینلز، ای کامرس ویب سائٹس اور شہریوں کو انیل کپور کی پرسنلیٹی رائٹس کی خلاف ورزی سے روکاگیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ مذکورہ پلیٹ فارمز کو انیل کپور کا نام، آواز، تصویر، ڈائیلاگ یا دستخط کو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں۔

انیل کپور کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر ان کی تصویر، ڈائیلاگ کو اجازت کے بغیر تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بالی ووڈ کے لیجنڈ اسٹار امیتابھ بچن کا بھی نام، تصویر اور آواز بغیر اجازت کے استعمال کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

Anil Kapoor