Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم ڈی کیٹ اسکینڈل: سرکاری افسران پر مشتمل منظم گروہ کے 10 ملزمان گرفتار

طلباء سے نقل کرانے کی مد میں لیے گئے 35 لاکھ روپے بھی ملزموں سے برآمد ہوئے ہیں۔
شائع 20 ستمبر 2023 10:33pm
تصویر: اے پی پی
تصویر: اے پی پی

خیبر پختونخوا کے میڈیکل کالجز انٹری ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) میں نقل اور بلیوٹوتھ کے ذریعے پرچہ آؤٹ کرنے کے اسکینڈل میں ملوث منظم گروہ کے دو مرکزی ارکان سمیت 10 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں نقل اور بلیو ٹوتھ اسکینڈل کے مرکزی ملزمان میں ظفر خان نامی شخص اور اس کا بھائی شامل ہیں، دونوں مرکزی ملزمان سرکاری ملازم ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر گرفتار ملزمان میں بھی سرکاری ملازمین شامل ہیں جنہیں کوہاٹ، صوابی، کرک سمیت دیگر اضلاع سے گرفتار کیا گیا۔

طلباء سے نقل کرانے کی مد میں لیے گئے 35 لاکھ روپے بھی ملزموں سے برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

MDCAT

KP MDCAT