Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطالبات منظور، ہڑتال کی کال واپس لے لی

پیٹرول پمپ ڈیلرز نے کمیشن نہ بڑھانے کے معاملے پر ہڑتال کی دھمکی دی تھی۔
شائع 20 ستمبر 2023 10:25pm

حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطالبات منظور کرلئے ہیں جس کے بعد ڈیلرز نے ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے۔

سیکرٹری پیٹرولیم سے ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے مذاکرات کیے جو کامیاب ہوگئے۔

پیٹرول پمپ ڈیلرز نے کمیشن نہ بڑھانے کے معاملے پر ہڑتال کی دھمکی دی تھی۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت اور دیگر ذمہ داران نے ہمارے ساتھ معاہدہ کیا تھا لیکن اس کے باوجود ڈیلر مارجن میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

Petroleum Dealers Association

Strike Call