Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسٹیٹ بینک نے مجوزہ ڈیجیٹل ریٹیل بینکوں کے قیام کی منظوری دے دی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مجوزہ ڈیجیٹل ریٹیل بینکوں کے قیام کی اصولی منظوری دے دی۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے...
شائع 20 ستمبر 2023 08:33pm
اسکرین گریب: ایکس/اسٹیٹ بینک آف پاکستان
اسکرین گریب: ایکس/اسٹیٹ بینک آف پاکستان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مجوزہ ڈیجیٹل ریٹیل بینکوں کے قیام کی اصولی منظوری دے دی۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے خصوصی تقریب میں پانچ ڈیجیٹل بینکوں کے قیام کی منظوری دی، جن میں ہیوگو بینک لمیٹڈ، کے ٹی بینک پاکستان لمیٹڈ، مشرق بینک پاکستان لمیٹڈ، رقمی اسلامک ڈیجیٹل بینک لمیٹڈ اور ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ شامل ہیں۔

ان اداروں کا انتخاب مختلف معیارات کی بنیاد پر ایک جامع اور سخت جائزے کے بعد کیا گیا۔

گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ڈیجیٹل بینکاری کے روشن مستقبل کے لیے اسٹیک ہولڈرز سے تعاون کے لیے کوشاں ہیں۔

مجوزہ ڈیجیٹل ریٹیل بینکوں کے اسپانسرز نے اسٹیٹ بینک کے تاریخی اقدام کا خیر مقدم کیا۔

State Bank Of pakistan

Digital Retail Banks