Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاید دسمبر میں ہم الیکشن میں ہوں، خورشید شاہ

الیکشن جنوری، فروی یا اس سے بھی پہلے ہوسکتے ہیں، خورشید شاہ
شائع 20 ستمبر 2023 07:50pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ الیکشن سے متعلق مختلف باتیں ہو رہی ہیں، میں کہتا ہوں الیکشن جلد ہوں گے، شاید دسمبر میں الیکشن میں ہوں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کلرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ہماری جنگ پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے جاری ہے، الیکشن کا ماحول بن چکا ہے، الیکشن ہر صورت میں ہوگا۔

مزید پڑھیں: عام انتخابات کیلئے مجوزہ ضابطہ اخلاق جاری

انہوں نے کہا کہ الیکشن جنوری، فروی یا اس سے بھی پہلے ہوسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ماحول بہت اچھا ہے اورایک ادارے میں بڑی تبدیلی آئی ہے، پاکستان میں الیکشن نہ کرانے کا ایک رواج رہا ہے، 40 سال اس ملک میں آمریت رہی، پارلیمنٹ کی بالادستی تب ہی ہے جب ادارے اس کے ماتحت رہیں۔

khursheed shah

general elections 2023