Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، 4 پاکستانی شہری جاں بحق

جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کا تعلق اوکاڑہ سے تھا
شائع 20 ستمبر 2023 04:19pm

سعودی دارالحکومت ریاض میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں چار پاکستانی شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

ریاض میں ٹریفک حادثے میں 4 پاکستانی شہری جاں بحق ہوگئے، مرنے والے چاروں افراد کا تعلق اوکاڑہ سے تھا۔

اوکاڑہ کے گاؤں چودہ جی ڈی رضا آباد کا رہائشی خاندان روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب مقیم تھا، اور عمرہ کی ادائیگی کے لیے بائیو میٹرک کے لیے جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت محمد طارق، محمد رمضان، عبدالشکور اور اسد علی کے نام سے ہوئی ہے اور چاروں ایک ہی خاندان کے افراد تھے۔

پاکستانی سفارتخانے نے میتوں کو وطن واپس بھیجنے کے لئے کاغذی کارروائی مکمل کر لی ہے۔

حادثے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے جس کی شناخت محمد نواز کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سعودی عرب الریاض اسپتال میں زیر علاج ہے۔

Saudia Arabia