Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس: چیف جسٹس دو سینئر ججز سے بنچز کی تشکیل پر مشاورت کریں گے، فیصلہ

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کی سماعت کا 3 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری
شائع 20 ستمبر 2023 06:10pm
اسکرین گریب: پی ٹی وی
اسکرین گریب: پی ٹی وی

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔

تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل ابھی زیر سماعت ہے، چیف جسٹس کے مطابق وہ دو سینئر ججز سے بنچز کی تشکیل پر مشاورت کریں گے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت نے دوران سماعت دو درخواست گزاروں اور اٹارنی جنرل کے دلائل سنے، اس دوران اٹارنی جنرل نے بتایا کہ انہیں اہم کیس کیلئے ویانا جانا ہے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجربل کیا ہے؟

فیصلے کے مطابق اٹارنی جنرل نے ججز کے سوالات کے جواب دینے کیلئے وقت مانگا ہے، مزید سماعت تین اکتوبر کو ہوگی۔

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

practice and procedure bill