Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد: ہیروئن کو احرام میں جذب کرکے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

مسافر نے احرام کے تین تولیوں کو ہیروئن کے محلول سے بھگو رکھا تھا۔
شائع 20 ستمبر 2023 05:41pm
تصویر: نمائندہ آج نیوز
تصویر: نمائندہ آج نیوز

نیو اسلام آباد ائیرپوٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے براستہ استنبول جدہ جانے والے مسافر سے 5.448 کلو گرام محلول آئس (ہیروئن) برآمد کر لی، مسافر محمد عمران عمرہ کے لیے جارہا تھا۔

مسافر نے احرام کے تین تولیوں کو ہیروئن کے محلول سے بھگو رکھا تھا۔

اے ایس ایف عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران پیشہ ورانہ صلاحیت بروئے کار لاکر منشیات برآمد کی اور سمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

Narcotics Smuggling

Anti Narcotics Force (ANF)

New Islamabad Airport

Ahram

Heroin Smuggling