Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک ایک زخمی

ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔
شائع 20 ستمبر 2023 04:48pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20 ستمبر 2023 کو شدید فائرنگ کے نتیجے میں مارے گئے دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اہل علاقہ نے آپریشن کو سراہا، علاقے کی سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ وہاں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکے۔

ISPR

IBO

KPK

Dera Ismail Khan

Intelligence Based Operation (IBO)