Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خصوصی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف درخواست اعتراضات کے ساتھ واپس

درخواست گزار نے کسی متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا، اعتراض
شائع 20 ستمبر 2023 04:24pm

سپریم کورٹ نے خصوصی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف درخواست اعتراضات کے ساتھ واپس کردی، اور کہا کہ درخواست گزار نے کسی متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا۔

وکیل انعام الرحیم نے پی ٹی آئی دور میں خصوصی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کالعدم قرار دینے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی۔ تاہم سپریم کورٹ نے درخواست اعتراضات کے ساتھ واپس کردی ہے۔

اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کیس عوامی اہمیت کا ہونے کا نکتہ اجاگر نہیں کرسکے، براہ راست سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں، درخواست گزار نے کسی متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا۔

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)