Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں چینی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 20 ہزار میٹرک ٹن چینی کی خریداری کے ٹینڈرز منسوخ کر دیے
شائع 20 ستمبر 2023 03:35pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: پاکستان میں چینی کے بھاؤ ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 20 ہزار میٹرک ٹن چینی کی خریداری کے ٹینڈرز منسوخ کر دیے۔

ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق چینی کے ٹینڈر مہنگی بولی کے باعث منسوخ کیے جب کہ اسٹورز کے لئے چینی خریداری کے نئے ٹینڈر جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارپوریشن کو فی کلو چینی 27 روپے کی مہنگی بولی موصول ہوئی، چینی کی بولی157 روپے فی کلو کے حساب سے ملی تھی اور اخراجات کے بعد کارپوریشن کو فی کلو چینی تقریباً 170 روپے میں پڑنی تھی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن ذرائع نے بتایا کہ ایک شوگر مل نے 5 ہزار میٹرک ٹن چینی کے لئے بولی دی۔

واضح رہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز نے آخری ٹینڈر میں 130 روپے فی کلو کے حساب سے چینی خریدی تھی۔

sugar mills

sugar

sugar price