صدر پی ٹی آئی پرویزالٰہی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج، اڈیالہ جیل منتقل
صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویزالٰہی کے خلاف اینٹی کرپشن میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا ہے، اور حکام کے مطابق اینٹی کرپشن میں پرویز الہی کیخلاف مقدمات کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔
اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ پرویزالہیٰ پر نیا مقدمہ شوگر ملز کا کرشنگ کوٹہ بڑھانے کے الزام میں درج کیا گیا ہے، شوگر ملز کے مقدمے میں خرم شہزاد سمیت 3 ملزمان پہلے سے ہی گرفتار ہیں۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق سابق وفاقی وزیرخسروبختیار کا بھائی مخدوم عمرشہریار بھی مقدمے میں نامزد ہیں، جب کہ پرویزالٰہی، مونس الٰہی اور تحریم الہی بھی ملزمان میں شامل ہیں۔
دوسری جانب سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہیٰ کو اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے، پرویزالہیٰ کو اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم لاہور سے لے کر روانہ ہوئی تھی، انہیں تیسری دفعہ لاہور سے راولپنڈی منتقل کیا گیا ہے۔
Comments are closed on this story.