Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

گاڑیوں کی فروخت میں 50 فیصد سے زائد کی کمی

اگر یہی صورتحال رہی تو کاروبار جاری رکھنا مشکل ہوجائے گا، شورومز مالکان
شائع 20 ستمبر 2023 01:32pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

شہر قائد میں گاڑیوں کی فروخت میں 50 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

فی لیٹر پیٹرول و ڈیزل کی بلند قیمتیں، مہنگی فنانسنگ اور صارفین کی جانب سے طلب میں کمی کی وجہ سے گاڑیوں کی فروخت کم ہوگئی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بنیادی ضروریات پوری کرنا مشکل ہے، گاڑی کیسے خرید سکتے ہیں جب کہ شوروم مالکان نے بھی صورتحال سے پریشان ہوکر کہا کہ شو رومز بند ہونے سے کئی افراد بیروزگار ہوجائیں گے۔

پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایوسی ایشن (پی اے اے) کے مطابق اگست 2023 میں 5 ہزار 909 کاریں فروخت ہوئیں جس میں گزشتہ سال اگست کی نسبت 52 فیصد کمی آئی۔

کراچی میں کاروں کی فروخت میں کمی سے شورومز مالکان کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال رہی تو کاروبار جاری رکھنا مشکل ہوجائے گا۔

karachi

Cars

cars selling