Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد، پولی کلینک اسپتال سے لیبارٹری مشین چوری ہوگئی

تاحال پولیس نے الیکٹرولائٹ مشین چوری ہونے کا مقدمہ درج نہیں کیا
شائع 20 ستمبر 2023 01:21pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

پولی کلینک اسپتال سے لیبارٹری مشین چوری ہوگئی، 18 روز قبل چور مشین اٹھا کرلے گئے۔

ایزی لائف الیکٹرولائٹ مشین اسپتال کی لیبارٹری سے چوری ہوئی، جس کے بعد ایگزیکٹو ڈائریکٹر پولی کلینک نے تھانہ آبپارہ میں درخواست بھی دے دی۔

درخوست دینے کے بعد بھی تاحال پولیس نے الیکٹرولائٹ مشین چوری ہونے کا مقدمہ درج نہیں کیا۔

ذرائع پولی کلینک کا کہنا ہے کہ مشین لیبارٹری سے شام آٹھ بجے کے قریب چوری کی گئی ہے۔

اسلام آباد