Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈالر کی قدر میں کمی کا اثر پیٹرول کی قیمت پر آنا چاہئے، حافظ نعیم الرحمان

ہم احتجاج کا دائرہ وسیع کر کے اپنا حق وصول کریں گے، امیر جماعت اسلامی کراچی
شائع 20 ستمبر 2023 11:51am
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان۔ فوٹو — فائل
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان۔ فوٹو — فائل

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی کا اثر پیٹرول کی قیمت پر آنا چاہئے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نعیم الرحمان نے کہا کہ مہنگائی کےخلاف احتجاج کا دائرہ کاروسیع کریں گے، 6 اکتوبر کو کراچی میں دھرنا دیں گے،تقریباً 100 مقامات پر دھرنا دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قدر میں کمی کا اثر پیٹرول کی قیمت پر آنا چاہئے، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سرکلر ڈیٹ ختم کرنے کا کہہ رہا ہے، لہٰذا حکومت کو جاگیر دار طبقے پر ٹیکس لگانا چاہئے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ہمارے بچوں کو لوٹ کر اپنے بچوں کو پڑھاتے ہیں، ہمارے بچے باہر جاکر پڑھتے ہیں تو مزدوری کرتے ہیں، مگر ان کے بچے باہر جاکر بغیر مزدوری کیے پڑھتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ وہ طبقہ ہمارے حقوق چھین رہا ہے، اسی لئے ہمیں ان کے خلاف آئینی و قانونی مزاحمت کرنا ہوگی، مڈل کلاس کی نمائندگی صرف جماعت اسلامی کر رہی ہے، ہم احتجاج کا دائرہ وسیع کر کے اپنا حق وصول کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی جاگتا ہے تو پورا ملک جاگتا ہے،کل ہمارے آدھے گھنٹے کے احتجاج نے امید کی کرن پیدا کی، ہمیں اپنی تحریک کو آگے لے کر چلنا ہے۔

کامران ٹیسوری سے مخاطب ہوکر نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی میں چائنہ کٹنگ ماسٹر پھر سرگرم ہوگئے ہیں،گورنر صاحب اپنے منصب کا خیال کرتے ہوئے کسی جماعت کے نمائندے نہ بنیں اور ادارہ نور حق تشریف لائیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سراج الحق کا آئی پی پیز کے ساتھ معاملات پر عدالت جانے کا اعلان

جماعت اسلامی نے گورنر ہاؤسز کے سامنے دھرنوں کا شیڈول جاری کردیا

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم کراچی شہر کو کھانے نہیں دیں گے، قبضہ مافیا چائنہ کٹنگ ماسٹر کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

karachi

protest

Hafiz Naeem ur Rehman

kamran tessori