Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن سےپاکستان کی معیشت سنبھل سکتی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک

پاکستان کو 2024 میں مہنگائی اور معاشی مشکلات کا سامنا رہے گا، اے ڈی بی
اپ ڈیٹ 20 ستمبر 2023 02:36pm
تصویر/ اے ایف پی
تصویر/ اے ایف پی

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو 2024 میں مہنگائی اور معاشی مشکلات کا سامنا رہے گا، ملکی معیشت انتخابات سے سنبھل سکتی ہے، الیکشن سے ملکی معیشت کو اعتماد ملے گا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معاشی حالت کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ الیکشن سے پاکستان کی معیشت سنبھل سکتی ہے، عام اتنخابات سے پاکستان کی معیشت کواعتماد ملے گا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پیشگوئی کی ہے کہ مالی سال 2024 میں پاکستان کو مہنگائی اور معاشی مشکلات کا سامنا رہے گا، اور روپیہ کی قدر میں کمی کے باعث مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، جب کہ رواں مالی سال معیشت کی شرح نمو1.9 فیصد رہنے کی توقع ہے، مستحکم گروتھ کیلئے اصلاحات ایجنڈے پر عملدرآمد ضروری ہے۔

اےڈی بی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں مالی سال میں مہنگائی کی مجموعی شرح 25 فیصد تک رہے گی، مالی نظم ونسق، مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ، پاور سیکٹر اور حکومتی ملکیتی اداروں میں اصلاحات ضروری ہیں۔

مزید پڑھیں: گزشتہ سال سب سے زیادہ فنڈنگ پاکستان کیلئے کی گئی، ایشیائی ترقیاتی بینک

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال پاکستان کی معیشت کو سیلاب، سیاسی عدم استحکام کا سامنا رہا، سیاسی عدم استحکام اور سیلاب کے باعث مہنگائی اور شرح نمو کم رہی۔

مزید پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کیلئے 30 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

ایشیائی ترقیاتی بینک نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستحکم گروتھ کیلئے اے ڈی بی کی پاکستان اکانومی کیلئے شراکت داری جاری رہے گی۔

ADB

Asian Development Bank