Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کی عدالت میں ملزم نے جج کو جوتا دے مارا

اب مجھے سزا دو، ملزم
شائع 20 ستمبر 2023 11:18am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

کراچی کی مقامی عدالت میں ملزم نے جج کو جوتا دے مارا لیکن خوش قسمتی سے جوتا جج کو نہیں لگا لیکن عدالت نے اس عمل پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ ضلع وسطی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالحفیظ لاشاری کی عدالت میں پیش ہونے والے ملزم نے اس عمل کو انجام دیا۔

ملزم تسلیم کا جج کی پر جوتا اچھالنے کے بعد کہنا تھا کہ اب مجھے سزا دو۔

عدالت نے ملزم کے اس عمل پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 6 ماہ قید کی سزا سنادی، ایک ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔

واضح رہے کہ ملزم کے خلاف منشیات کا مقدمہ درج ہے اور ملزم کی جج کو جوتا مارنے کی خبر آگ کی طرح پھیل گئی۔

karachi

Sindh Police