Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خانیوال: ڈاکوؤں کی بیکری، کریانہ اسٹور میں لوٹ مار، 3 لاکھ روپے سے زاٸد نقدی لیکرفرار

مزاحمت کرنے پر ایک شخص کو پسٹل کے بٹ مار کر زخمی کر دیا
شائع 20 ستمبر 2023 11:02am
اسکرین گریب
اسکرین گریب

پنجاب کے شہر خانیوال میں تین نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو بیکری اور کریانہ اسٹور سے تین لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔

خانیوال کے نواحی علاقہ کچا کھوہ میں تین نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے بیکری اور کریانہ اسٹور سے 3 لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون چھینے اور مزاحمت کرنے پر ایک شخص کو پسٹل کے بٹ مار کر زخمی کر دیا گیا۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین مسلح ڈاکو کس طریقے سے ڈکیتی کی واردات کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

دوسری واردات میں تھانہ صدر کبیر والا کی حدود میں ککڑ ہٹا اسپتال کے نزدیک نامعلوم ڈاکو شہری شیخ طیب اور شیخ عدیل سے لاکھوں روپے مالیت کا آئی فون اور ایک لاکھ 70 ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔

خانیوال کے شہریوں نے ضلع بھر میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی ملتان اور ڈی پی او خانیوال سے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

punjab

Khanewal