Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عدالت کا صحافی عمران خان کی بازیابی کیلئے آئی جی پنجاب کو آخری موقع

اگر عمران ریاض کو بازیاب کرا کر پیش نہیں کیا جاتا تو عدالت خود کوئی فیصلہ کرے گی، لاہور ہائیکورٹ
شائع 20 ستمبر 2023 10:48am
عمران ریاض خان۔ فوٹو — فائل
عمران ریاض خان۔ فوٹو — فائل

لاہور ہائی کورٹ نے صحافی عمران ریاض کی بازیابی کیلئے آئی جی پنجاب کو آخری موقع دے دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے صحافی عمران ریاض کے والد کی درخواست پر سماعت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور عمران ریاض کی بازیابی کے لئے مہلت مانگی۔

عدالت نے آئی جی پنجاب پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ پانچ ماہ سے آپ کی باتیں صبر سے سن رہا ہوں، مگر اب صبر کا پیمانہ ختم ہو رہا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے درخواست گزار کے وکیل میاں ولی اشفاق سے استفسار کیا کہ اگر اپ رضامند ہیں تو میں مہلت دے دیتا ہوں جس پر علی اشفاق نے آئی جی کو مہلت دینے پر رضا مندی ظاہر کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:

جس کے حکم پرعمران ریاض کواٹھایا گیا وہ بھی نہیں بچے گا، لاہور ہائی کورٹ

صحافی عمران ریاض کو گرفتار کرنے والا ایس ایچ او معطل

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ان کے بیٹے عمران ریاض کو اغوا کرلیا گیا ہے، عدالت بازیاب کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے آئی جی پنجاب سے استفسار کیا کہ عمران ریاض کی بازیابی کے لئے کیا پیشرفت ہوئی، جس پر ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ ہم نے عدالتی احکامات پر عمران ریاض کے والد سے ملاقات کی اور انہیں تمام پیشرفت سے آگاہ کیا، معاملے پر ٹھیک ڈائریکشن پر جا رہے ہیں۔

عدالت نے عمران ریاض کی بازیابی سے متعلق کیس کی مزید سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کردی۔

Lahore High Court

IG Punjab

Imran Riaz