Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انٹربینک میں ڈالر 293.88 روپے پر بند، اوپن مارکیٹ میں 296 پر فروخت

کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ جاری رہا۔
اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2023 05:41am
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 15 پیسے کی کمی ہوئی۔

ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ آج بھی جاری ہے، انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 15 پیسے کمی ہوئی، اور ڈالر 293 روپے 75 پیسے پرآگیا۔

تاہم کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں 13 پیسے اضافہ ہوا اور ڈالر کا لین دین 293 روپے 88 پیسے پر بند ہوا۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 294 روپے 90 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 296 روپے ہے۔

dollar vs rupee

dollar prices

Dollar Mafia