Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا ترانہ ریلیز کردیا گیا

معروف میوزک ڈائریکٹر پریتم چکرورتی نے اس ترانے کو کمپوز کیا ہے
اپ ڈیٹ 20 ستمبر 2023 01:07pm
اسکرین گریب: آئی سی سی/ایکس
اسکرین گریب: آئی سی سی/ایکس

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ 2023 کا آفیشل ترانہ ”دل جشن بولے“ ریلیزکردیا گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایکس پرترانے کی ریلیز کا اعلان کیا ہے۔ آئی سی سی نے لکھا کہ ’آفیشل ترانہ2023 کا اب پلیٹ فارم پر آگیا ہے‘۔

معروف میوزک ڈائریکٹر پریتم چکرورتی کی کمپوزیشن میں بننے والے اس ترانے میں مشہور بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ بھی نظر آرہے ہیں، ترانہ ساویری ورما اور شلوکے لال نے تحریر کیا ہے۔

ترانے میں رنویر سنگھ کو متعدد سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور کرکٹ پریزینٹرز کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

ایشیا کپ میں شکست، بابراعظم اور شاہین آفریدی میں لڑائی کی افواہوں کا ڈراپ سین

ورلڈ کپ میں ٹیم کی کپتانی شاہین آفریدی کو دی جا رہی ہے؟

قومی ٹیم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر واپس

رنویر سنگھ کے ساتھ ویڈیو میں نظر آنے والی نمایاں شخصیات میں دھن شری اور اسپورٹس پریزنٹر جتن سپروبھی شامل ہیں۔

ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے ترانے کی ویڈیو ریلیز سے قبل یہ گانا میوزک شیئرنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پرجاری کی گیا ہے۔

اس ترانے کی ریلیز سرحد پار شائقین کو متحد کرنے اور کرکٹ کے لیے جذبہ پیدا کرنے میں پیش پیش ہے کیونکہ مختلف ممالک کی ٹیمیں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی کے لیے مدِمقابل آتی ہیں۔

خیال رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے گزشتہ روز ایکس پر ترانے کی ریلیز کا اعلان کیا تھا۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف شائقینِ کرکٹ کیلئے ”دل جشن بولے“ کی ریلیز اس باوقار ٹورنامنٹ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا آغاز 5 اکتوبر کو بھارت کے شہر احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہوگا، جس میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ آمنے سامنے ہوں گے۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل ممبئی، دوسرا کولکتہ میں ہوگا، فائنل 19 نومبر کو احمد آباد نریندر مودی میں کھیلا جائے گا۔

گرین شرٹس ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 11 میچز کھیلے گی جن میں سے 4 میچز حیدرآباد میں کھیلے جائیں گے۔ ان میں دو وارم اپ میچز اور دو گروپ میچزبھی شامل ہیں۔

توقع کی جارہی ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 27 ستمبر کو دبئی کے راستے حیدرآباد پہنچے گا اور 6 اکتوبر کو حیدرآباد میں نیدرلینڈز کے خلاف ورلڈ کپ مہم کا آغاز کرے گا۔

ICC

Ranveer Singh

world cup 2023

Official Song