Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارت کیخلاف کینیڈا کے الزامات پر حیرت نہیں، پاکستان نے بھی حاضر سروس افسر پکڑا ہے، سیکرٹری خارجہ

دنیا میں بھارت کو کوئی اگر سمجھتا ہے تو وہ ہم ہیں، سائرس سجاد قاضی
شائع 20 ستمبر 2023 09:21am
سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی۔ فوٹو — فائل
سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی۔ فوٹو — فائل

سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف کینیڈا کے الزامات پر حیرت نہیں ہے کیونکہ پاکستان نے بھی ملک میں بھارتی حاضر سروس افسر پکڑا ہے۔

اقوام متحدہ کے پاکستان مشن میں پریس بریفنگ کے دوران سائرس سجاد نے کہا کہ بھارت پاکستان میں عدم استحکام کارروائیوں میں ملوث ہے، دنیامیں بھارت کو کوئی اگر سمجھتا ہے تو وہ ہم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں جو ہوا ہمیں حیرت نہیں ہوئی، کینیڈیئن وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھارت پر جو الزام لگایا اس میں کچھ حقیقت ہوگی، ہم اس الزام پر سرپرائز نہیں ہوئے کیونکہ ہم نے بھی بھارت کا حاضر سروس نیول افسر پکڑا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت کے خلاف تحقیقات میں امریکا کے بھی شامل ہونے کا انکشاف

کینیڈا نے سکھ رہنما کے قتل پر بھارت کیخلاف تحقیقات کھول دی، سفارتکار کے روپ میں چھپا ’را‘ اسٹیشن چیف ملک بدر

سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم یو این سے خطاب میں کشمیر سمیت تمام مسائل پر بات کریں گے، انوار الحق کاکڑ نے اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے استقبالیہ میں شرکت اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے سائیڈ لائن پر ملاقات کی۔

india

United Nations

New York

Foreign Secretary

India canada

Muhammad Syrus Sajjad Qazi